حیدرآباد۔فروری(اعتماد نیوز)ریاستی وزیر شیلجا ناتھ نے آج کہا کہ ریاست کی
تقسیم کے خلاف سیما آندھرا کانگریس قائدین کل جنتر منتر کے پاس دھرنا
منعقد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا کل صبح 11بجے سے شام 4بجے تک ہوگا۔
انہوں نے
کہا کہ اسکے بعد شام 6بجے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات
کی جائیگی اور وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی صدر پردیش بی ستیہ نارائنا‘اور
100قائدین ملاقات کرینگے۔انہوں نے ریاست کے تمام سیاسی پارٹیوں سے اس
دھرنا میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔